ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات سے ادارہ خود سامنے آ گیا، فوج عمران خان کے بیان کی وضاحت کرے: مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پوچھا ہے کہ بتائیں کون سا ادارہ ہے؟ میجر جنرل آصف غفور کی اس بات سے ادارہ خود سامنے آگیا ہے۔  فوج نے عمران خان کے اس بیان کی وضاحت بھی نہیں دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فوج میرے پیچھے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بتائیں کون سا ادارہ ہے؟ ان کی بات میں ادارہ خود سامنے آگیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اداروں کا نام لیتے ہیں ، وہ یہ بتائیں کہ کون سا ادارہ ہے جس پر وہ انگلی اٹھاتے ہیں۔

دوسری طرف نجی ٹی وی’ ہم نیوز‘ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، ہم اداروں کااحترام کرتے ہیں، فوج خودکوسیاست میں ملوث نہ کرے۔ عمران خان نے بیان دیا تھا کہ فوج میرے پیچھے ہے۔ پاک فوج کو اس پر ردعمل دینا چاہیے تھا لیکن پاک فوج کی جانب سے اس پر رد عمل نہیں دیا گیا۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ فوج جمہوریت کے ساتھ ہے۔ بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کو غیر جمہوری کہہ رہی ہیں۔ موجودہ حکومت ناجائز ہے، الیکشن نتائج ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).