ایف آئی اے نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور فحش ویڈیوز کے خلاف انکوائری شروع کر دی


ایف آئی اے نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور فحش ویڈیوز کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گزشتہ روز مبینہ فحش ویڈیو زاور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اداکار ہ خود بھی مبینہ تصاویر اور ویڈیو ز کے وائرل ہونے پر سکتے میں آ گئیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا جس پر ایف آئی اے سابیر کرائم ونگ لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے مبینہ تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).