مولانا فضل الرحمن کی پیش قدمی کی دھمکی: بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی


 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے میں ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی دی، جس پر سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے اوربنی گالہ کی سیکورٹی سخت کر دی،ایف سی جوان اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردئیے،داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جے یو آئی (ایف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ڈی چوک کی مارچ کی دھمکی کے بعد بنی گالہ اور اطراف کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ،مری سے لیکر انصاف چوک اور بنی گالہ میں تین مقامات پر کنٹینر کے ذریعے راستے سیل کر دئیے گئے،بنی گالہ کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کر کے ایلیٹ اہلکار اور ایف سی جوانوں کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بکتر بند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).