سارے سیاسی یتیم جمع ہو گئے: وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے سیاسی یتیم جمع ہوگئے ہیں۔ سیاست کا بارہواں کھلاڑی انہیں اکسا رہا ہے کہ استعفی لے کر جائے گا۔

گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، عمران خان نے تمہیں نہیں چھوڑنا، چاہے حکومت چلی جائے تمہیں جیلوں میں ڈالنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تین بار کے وزیراعظم کے بیٹے اربوں روپے کے فلیٹ میں رہتے ہیں۔ سوال کرو تو کہتے ہیں ہم برطانوی شہری ہیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لبرل بلاول بھٹو زرداری بھی پہنچ گیا ہے، لبرل ازم اسے چھو کر بھی نہیں گزری۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گلدستہ جمع ہے، بلوچستان سے جے یو آئی کا مخالف محمود خان اچکزئی بھی آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ بھی بھاگا ہوا ہے، جس کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، آج وہ اور اس کے بیٹے بھی ارب پتی ہیں، شہباز شریف کا بیٹا اور داماد بھی چوری کر کے بھاگے ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).