حزبب اختلاف میں تقسیم: رہبر کمیٹی میں جے یو آئی کے پلان بی کی مخالفت


اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کنوینر اکرم درانی کی سربراہی میں ہونے والے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر پلان بی پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی قیادت نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سامنے پلان بی پر بریفنگ دی اور تمام جماعتوں کو حکومت کو دیے گئے دو دن کےالٹی میٹم پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے پلان بی میں دھرنے کو طول دینا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے نکات شامل تھے۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور اے این پی نے طویل دھرنا دینے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی بھی مخالفت کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).