مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے


جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر چودھری برادران سے ملاقات میں دھرنا ختم کرنے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔ نجی نیوزچینل کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دھرنا ختم کرنے سمیت اہم امورپر غور کیا گیا۔
ملاقات میں آزادی مارچ اورحکومت سے مذاکرات کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ابھی تک موجود ہے جس کو دور کرنے کے لئے چودھری برادران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چودھری برادران کی ان کوششوں کی تعریف وزیراعظم عمران خان بھی کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے چودھری پرویز الہٰی کا کہناہے کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے اور کامیابی سے متعلق پرامیدہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).