بڑے خواب کیسے دیکھیں
آج اپنے ایک پرانے شاگرد سے ملاقات ہوئی ایک عرصے بعد، اوراس کی کہانی سن کر لگا، کہ وہ جو بیج بوے تھے اب انہوں نے نا صرف جڑیں پکڑ لیں ہیں، بلکہ وہ اب ایسے درخت بن گئے ہیں جنہوں نے پھل دینا شروع کر دیا ہے، اور ان پھلوں سے اب انسانوں کو فائدہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔
اور یہ پھل ایک دن میں نہیں نکلے، ان کو نکلنے میں 7 سے 8 سال لگیں ہیں۔
کچھ چھوٹے چھوٹے خواب دیکھے تھے، اور ان کو پورا کرنے کے لئے جو کچھ کیا وہ ایک الگ کہانی ہے، اب ان میں سے چند کو پورا ہوتے دیکھ لیا ہے، کچھ کو پورا ہوتے دیکھ رہا ہوں، کچھ پورے ہونے جا رہے ہیں، اور کچھ نئے خواب بن رہے ہیں۔ :
کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں خواب دیکھنے آتے ہیں، کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو علم ہوتا ہے کہ خواب ہوتے ہیں لیکن ان کو جیا کیسے جاتا ہے، اس کا علم نہیں ہوتا۔ اس مرحلے پر انہیں ایک ایسے استاد کہ ضرورت پڑتی ہے جو انہیں، ان کے خوابوں کو ان کے اندر سے نکال کر، ان کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے، اور ان تک جانے کے لئے، ان کے اندر کچھ ایسے جراثیم داخل کر دیتا ہے جو پھر انہیں، ان خوابوں کے حاصل کرنے تک، چین سے نہیں بیٹھنے دیتے۔
کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں، جنہیں خواب کا ہی پتہ نہں ہوتا، ان کے نزدیک ان کی حیثیت ایک عام سے فرد سے زیادہ نہیں ہوتی، اور ان کے نزدیک ان کی زندگی کی اہمیت اس سے زیادہ نہیں کہ جس میں کھانا، پینا، سونا، جاگنا، اور ان تمام کے لئے کام کرنا ہوتا ہے۔ ان افراد میں ان کے خواب ابھی خوابیدہ ہوتے ہیں، انہیں اپنے خوابوں کو سوچتے ہوئے ڈر لگتا ہے، کہ کہیں کسی دن ان کے خواب ان کے سامنے نا آ جائیں اور ایک دن ایسا آتا ہے کہ ان کے خواب، ان کی چاہت اور ضرورت بن کر سامنے آ جاتے ہیں، اور پھر اس مرحلے پر انہیں پھر ایک ایسے استاد کی ضروررت پڑتی ہے جو انہیں ان کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا راستہ دیکھاتا ہے۔
پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ایسے خواب دیکھ لیتے ہیں جو انہیں چین لینے نہیں دیتے، وہ مضطرب و بے قرار رہتے ہیں، انہیں کسی پل سکون نہیں آ رہا ہوتا، اور ایک لمحہ آتا ہے ان کی زندگی میں جب وہ ہر طرف سے، ہر سمت سے قطع تعلق ہو کر، اپنے خواب کو مشن بنا کر اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں، ان کے راستے میں انہیں رہنمائی بھی ملتی ہے، اور مشکلات بھی، انہیں ساتھی بھی ملتے ہیں، دوست بھی ملتے ہیں، محسن بھی ملتے ہیں اور دشمن بھی، حاسد بھی، اور راستے میں کانٹے پھیلانے والے لوگ بھی، لیکن وہ ان سے گزر کر اپنے خوابوں تک پہنچ جا تے ہیں۔
کچھ لوگ دوسروں کے خوابوں کے لئے جیتے ہیں، ان کا مقصد دوسروں کے، دوستوں کے، فیملی کے، محسنوں کے خوابوں کی تکمیل ہوتا ہے، وہ دوسروں کے خوابوں کے لئے زاد راہ بنتے ہیں، راستہ دکھاتے ہیں، اور اسی دوران وہ انجانے میں اپنے خواب پا لیتے ہیں۔
آپ بھی اگر اسی قسم یا ان جیسی کئی قسموں سے تعلق رکھتے ہیں تو، آپ میں اور ان میں ایک چیز یکساں ہے، اور وہ ہے،
خواب،
اور خواب، زندگی کو گزارنے کے چند اہم اجزا میں سے ایک اہم جز ہے،
خواب دیکھیں اور بڑے دیکھیں، اور اس سوچ سے دور کہ یہ ہو سکتا ہے، یا نہیں ہو سکتا ہے کے پار۔
خواب دیکھیں گے تو پورے ہوں گے،
اگر خواب دیکھے گے ہی نہیں تو وہ آپ اپنی زندگی کے ایک بہت اہم جز کے بنا زندگی گزار رہے ہیں،
کچھ بڑے خواب دیکھنے والوں سے ملیں،
جو پورے کر چکیں ہیں، ان سے ملے،
نہیں مل سکتے ان کے بارے میں پڑھیں،
ان سے ملیں جس نے بڑے خواب دیکھے ہوں۔ اور ان کو جیا ہو۔
یقین مانیں، آپ کو اپنے خواب بھی اسی راستے میں مل جائیں گے۔
اور وہ پورے بھی ہوں گے،
بس اپنے آپ پر، اور اپنے رب پر بھروسا رکھیں۔
اور چلتے رہیں، رکیں نہیں، ہاں اگر رفتار آہستہ بھی ہے، تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ خواب ہیرے ہوتے ہیں اور وہ وقت لیتے ہیں۔
اللہ آپکے اور میرے خواب پورے کرنے کی ہمت، طاقت اور حوصلہ عطا فرمائے،
اور اللہ آپ کا میرا اور اس پاکستان کا حامی و ناصر رہے۔


