اب تک حکومت کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: مولانا فضل الرحمان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی پاکستانی سیاست میں ایک حیثیت ہے۔ کوشش ہے کہ ہم انہیں اس بات پر قائل کر سکیں کہ وہ تین ماہ میں نئے انتخابات کرانے کے لئے حکومت کو آمادہ کریں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی انتہائی کمزور ہے جو ہمارے مطالبات اپنی قیادت تک نہیں پہنچا سکتی۔ یہ ایک طے شدہ امر ہے جس پر رعایت نہیں دی جا سکتی کہ یہ ایک دھاندلی کی حکومت ہے جسے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •