راکھی ساونت نے ٹاپ لیس ویڈیو کس کے لئے شیئر کئے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چھارت کی اداکارہ راکھی ساونت کو ڈراما کوئن کہا جاتا ہے۔ جب سے راکھی ساونت نے شادی کا اعلان کیا ہے، وہ اپنے شوہر کے حوالے سے سوشل میڈیا پرکچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے شوہرکا چہرہ تو کہیں نہیں دکھایا لیکن اکثر ان کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ حال ہی میں راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک نہیں بلکہ پانچ پانچ ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کئے ہیں۔ ان ویڈیوزمیں راکھی ساونت بطاہر ٹاپ لیس نظرآ رہی ہیں اگرچہ انہوں نے کندھوں پر ایک کمبل ڈال رکھا ہے۔

راکھی ساونت نے یہ ویڈیوزاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کئے ہیں، جن میں وہ ٹاپ لیس ہو کر بالی ووڈ کے گانوں پر ایکٹنگ کرتی ہوئی نظرآ رہی ہیں۔ یہ راکھی ساونت کے ٹک ٹاک ویڈیوزہیں۔ انہوں نے خود کو کمبل سے ڈھک رکھا ہے۔ ان کے مداح راکھی ساونت سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ گانےاپنے شوہرکے لئے گا رہی ہیں؟ حالانکہ راکھی ساونت نے نہ تو ان میں اپنے شوہرکا نام لیا ہے اورنہ ہی کیپشن میں کچھ لکھا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایسا ہنگامہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی راکھی کئی مواقع پر اپنی بولڈ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنے گانے ‘چھپن چھری’ کو لانچ کرتے ہوئے ٹرانسپیرنٹ ڈریس پہنا تھا جس پر انہیں ایسی بے بھاؤ کی سننا پڑیں کہ بعد میں انہوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی صفائی بھی دی تھی۔

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •