ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد قمر ٹیڈی جنوبی افریقا میں قتل


جنوبی افریقا کے علاقے جوہانسبرگ میں فائرنگ سے ایم کیو ایم لندن کا مفرور دہشت گرد اور جوائنٹ انچارج قمر عرف ٹیڈی ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی پاکستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیو ایم لندن کے سیٹ اپ کو چلا رہا تھا۔ اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

قمر عرف ٹیڈی قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق قمر عرف ٹیڈی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے مفرور تھا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).