سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا


\"cyril-almeida-567x407\"وفاقی حکومت نے روز نامہ ڈان کے صحافی سیرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے وفد کو سیرل المیڈا کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ و وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے وفد کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ کسی صحافی، اخبار پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے باوجود معاملے کی انکوائری جاری رہے گی، جبکہ سرل المیڈا کو چاہیے کہ وہ انکوائری میں مکمل تعاون کریں۔

بعد ازاں چوہدری نثار کی یقین دہانی کے بعد سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments