نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے بدلے ان کا ایک بیٹا واپس آ جائے: وفاقی وزیر علی زیدی


وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دو بیٹے ہیں۔ کیا ان کو اپنے والد کی فکر نہیں ہے؟ ایک بیٹا واپس آئے اور کہے کہ میں یہاں ہوں اور میرے والد کوعلاج کیلئے باہر جانے دیا جائے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن وہ اس وقت گھر میں ہیں، ہسپتال میں کیوں نہیں ہیں؟ کیا عزیر بلوچ کو بھی علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایک بار نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جائے، ہم نے ذیلی کمیٹی سے کہہ دیا ہے کہ اگر نواز شریف شورٹی دیتے ہیں تو ان کو باہر جانے سے نہ روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے لیکن ایک ہسپتال نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر جائیں لیکن ہم کو شورٹی دیکر جائیں کہ واپس آئیں گے۔ اسحاق ڈار نہیں بنیں گے۔ اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کی شورٹی کے پیسے ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).