نواز شریف نے حکومتی شرائط مسترد کر کے عمران حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ طول پکڑنے لگا۔ سابق وزیراعظم نے حکومتی شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ضمانت دی ہے اور کوئی پابندی نہیں لگائی۔ عدالت کے سوا کسی کو جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔ حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے اس حوالے سے خواجہ حارث اور دیگر وکلا کے ساتھ مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے مشروط رضامندی ظاہر کی تھی۔ حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ نواز شریف ملک سے باہرجانے سے پہلے ضمانتی بانڈز جمع کرائیں اور واپسی کی تاریخ بھی متعین کریں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •