نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت کا نوٹیفکیشن جاری


وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمانت کی مدت کے دوران نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ تاہم انہپیں 8 ملین پاونڈ، 25 ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے ہوں گے۔ انڈیمنٹی بانڈز نواز شریف یا شہباز شریف جمع کرا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جا سکیں گے اور اس کے لئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).