میاں نواز شریف کی حالت مزید تشویش ناک: بیرون ملک بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا


سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ اس مقصد کے لئے پروسیجر کو مکمل کرنے میں سات روز گزر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم کی صحت مزید تشویشناک ہو رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے لئے نواز شریف کا علاج مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ادویات کے ذریعے نواز شریف کی صحت کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دوسری طرف اب نواز شریف کو فالج کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

ان کی بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہیں۔ جبکہ گردوں کے عارضہ کی وجہ سے ان کے پائوں میں سوزش پیدا ہو گئی ہے۔ ان کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جمعرات کے روز بھی 22 ہزار تھی۔ ان کے جسم پر خون کے دھبے مزید نمایاں اور بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments HS