انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی، جیلوں میں قیدی دوائیں نہ ملنے سے مر گئے: وفاقی وزیر فیصل واڈا


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی۔ تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی۔ جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مر گئے۔

اے آر وائی نیو ز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ نواز شریف کے لئے کوئی ایسی بیماری آ گئی ہے کہ جس کا علاج ہی ملک کے اندر نہیں ہے۔ اشتہاریوں کا ٹولہ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی صحت میں بہتری تب آئے گی جب مریم نواز ان کی تیمار داری کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگر بانڈز نہیں دیتے تو دونو ں بیٹے شخصی ضمانت پر ملک میں آ جائیں اور نواز شریف کو لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ارب روپے تو نواز شریف کا بیٹا ایک دستخط پر دے سکتا ہے۔

Facebook Comments HS