مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ ٰ کا مطالبہ ختم نہیں ہوا: چودھری پرویز الہٰی


سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ ختم نہیں ہوا۔ مولانا سے کی گئی کچھ باتیں امانت ہیں، وہ میں نہیں بتا سکتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا استعفیٰ کا مطالبہ اپنی جگہ پر قائم ہے اورختم نہیں ہوا۔ ان کے ساتھ کی گئی کچھ باتیں ایسی ہیں جو امانت کے طور پر ہیں، میں وہ باتیں نہیں بتا سکتا۔

اس پروگرام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیں اور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو آگے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہاہے۔ وہ اپنے ورکرز کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگلے الیکشن کا انتظار اسمبلی سے باہر بیٹھ کرہی کرنا پڑے گا اور وزیر اعظم عمران اپنے پانچ سال پورے کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).