نواز شریف ائیر ایمبولینس میں نہیں، قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے: حامد میر


سینئیر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ائیرایمبولینس میں نہیں قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے ہیں۔ حامد میر نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو لندن لے کر جانے والا جہاز ائیرایمبولینس نہیں کیونکہ ائیرایمبولینس میں 18 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ یہ کوئی چھوٹا جہاز تھا جو قطری شاہی خاندان کے جہازوں کے فلیٹ کا حصہ ہے۔

حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جہاز میں بیٹھتے ہی پوچھا ’’میری نہاری کتھے اے؟‘‘۔ حامد میر کے مطابق نواز شریف لندن پہنچ کر ہسپتال کی بجائے ایون فیلڈ فلیٹس میں جاکر رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روانہ ہوئے تھے۔ نواز شریف قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).