نواز شریف کو لندن لے جانے والے طیارے کیلئے شریف خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما زبیر عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لندن لے جانے والے طیارے کیلئے شریف خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا۔ میری اطلاعات کے مطابق قطری حکومت نے سابق وزیراعظم کو بنا کسی معاوضے کے قطر ائیرویز کا طیارہ فراہم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس کیلئے شریف خاندان کو ایک روپیہ بھی نہیں دینا ہوگا۔ قطری حکومت نے خصوصی طور پر نواز شریف کیلئے قطر ائیرویز کی ائیرایمبولینس بھیجی ہے، جس کیلئے کوئی معاوضہ نہیں مانگا گیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف منگل کے روز لندن کیلئے روانہ ہو گئے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •