ملکہ برطانیہ نے شہزادہ اینڈریو کو جنسی الزامات پر برطرف کر دیا


ملکہ برطانیہ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے امریکی سرمایہ کار جیفرے ایڈورڈ ایپسٹین سے دوستی رکھنے پر شہزادہ اینڈریو کو عوامی فرائض سے معطل کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق ملکہ الزبتھ نے ڈوک آف یارک شہزادہ اینڈریو کو گزشتہ روز بکنگھم پیلیس طلب کیا اور وہاں انہیں عوامی فرائض سرنڈر کرنے کا حکم دیا اور ان کی 2 لاکھ 49 ہزار پاﺅنڈ کی تنخواہ بھی ختم کر دی جو اب شہزادہ اینڈریو کو نہیں ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق جیفرے ایڈورڈ کو کئی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں قید کی سزا ہوئی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد رواں سال اگست میں جیفرے نے خودکشی کر لی تھی۔ جب اسے مجرم قرار دے دیا گیا اس کے بعد بھی شہزادہ اینڈریو نے اس سے ملاقات کی۔ جیفرے کی گرفتاری کے بعد سے برطانیہ میں اس کی شہزادہ اینڈریو کے ساتھ دوستی میڈیا کی زینت بنتی رہی اور جب شہزادہ اینڈریو کی جیل جیفرے سے ملاقات کی خبر آئی تو برطانوی شاہی خاندان کو اس پر خاصی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

اب عوامی فرائض سے معطل کیے جانے کے بعد شہزادہ اینڈریو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں جیفرے کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ ایپسٹین کے خلاف کسی بھی طرح کی پولیس تحقیقات ہوتی ہیں تو میں ان میں پوری طرح تعاون کروں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).