درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں: وزیراعظم عمران خان کا انکشاف


وزیراعظم عمران خان کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی۔ گزشتہ روز ماحولیات کے موضوع پر تقریر کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں۔

وزیراعظم اس سے پہلے بھی اپنی تقاریر میں تاریخی، جغرافیائی اور اعداد و شمار کی بہت سی غلطیاں کرچکے ہیں۔

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کہا تھا کہ انسانی تاریخ میں ان کا ذکر ہی نہیں، ہے بھی تو بہت کم ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تاریخ میں ذکر ملتا ہے مگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نہیں ملتا۔

وہ ایرانی صدر کے ہمراہ تقریب سے خطاب میں جرمنی اور جاپان کو ایک دوسرے کا ہمسایہ ملک بھی قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی اور جاپان نے لاکھوں شہریوں کو ہلاک کیا۔ دونوں ممالک نے دوسری عالمی جنگ کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ سرحدی علاقوں میں صنعتیں لگائیں۔

ملک سے باہر اس جغرافیائی غلطی پر اپوزیشن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا، خاص طور پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ طنزیہ سوال کیا تھا کہ کیا جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملتی ہیں؟

حلف برداری تقریب میں وزیراعظم روز قیامت کو روز قیادت کہہ گئے تھے جبکہ عبدالقادر یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر روحانیات کو کئی بار رحونیت کہہ دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).