سابق وزیر قانون فروغ نسیم کا لائسنس معطل ہے، وہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہو سکتے: کامران مرتضیٰ


 آئینی ماہر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کا لائسنس معطل ہے۔ وہ آرمی چیف کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کے مقدمے میں پیش ہونے کیلئے وزارت قانون سے استعفیٰ دیا ہے لیکن ان کا وکالت کا لائسنس معطل ہے جب تو وہ بحال نہیں ہوتا، فروغ نسیم کسی کی وکالت نہیں کرسکتے۔ اس لئے وہ آرمی چیف کے مقدمے میں پیش ہوکر سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی معاونت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ فروغ نسیم نے وزارت قانون سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل منصور علی خا ن کی معاونت کریں گے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).