عثمان بزدار نے گورنر ہاﺅس فون کرکے کہا کہ میں سوئمنگ کرنے آ رہا ہوں، پانی گرم کردو: عارف حمید بھٹی
پاکستان میں گزشتہ دو روز سے ہر کسی کی نظریں آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر جمی ہوئی ہیں لیکن ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سوئمنگ کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پورا ملک عجیب سی کنفیوز صورتحال کا شکار ہے ،اس وقت پوری دنیا کی سپریم کورٹ پر نظریں ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان نے فون کیا ہے کہ میں سوئمنگ کرنے آ رہا ہوں، گورنر ہاﺅس کا پانی گرم کر دو۔
تجزیہ کار نے ہنستے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کل بھی سوئمنگ کرنے گئے تھے۔ انہوں نے فون کرکے کہا کہ پانی گرم کریں مجھے جسم کو گرمی دینی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان کی ٹیم ہے، پھر بات کریں گے تو بات آگے نکل جائے گی۔
Facebook Comments HS


