مجھ سے غلطی ہو گئی، نامناسب لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس سے معافی چاہتا ہوں: سمیع ابراہیم


سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سے متعلق نامناسب الفاظ کی ادائیگی پرجسٹس آصف کھوسہ اور قوم سے معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں ان سے غلطی ہوئی اور وہ اس پر چیف جسٹس اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ”گزشتہ شب اپنے پروگرام میں معزز چیف جسٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک نامناسب لفظ کہا جس پر وہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ نامناسب لفظ جان بوجھ کر نہیں کہاگیا تھا بلکہ زبان کی لڑکھڑاہٹ اس کی وجہ بنی۔ میں تصور میں بھی ان کی توہین کا نہیں سوچ سکتا۔ میں معذرت خواہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).