عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم سے سینئر صحافی احمد نورانی کو گرفتار کرنے کی اپیل کر دی
ممتاز عالم آن لائن، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے جنگ گروپ کے سینئر صحافی احمد نورازنی کو اس صدی کا سب سے بڑا فسادی قرار دے دیا۔
ٹویٹر پردیئے گئے ایک پیغام میں عامر لیاقت حسین نے لکھا ہے،”وزیراعظم صاحب !صدی کے بڑے فسادی، احمد نورانی کی گرفتاری کے احکامات صادر کیے جائیں، بے نورے نے عدلیہ اور فوج میں تصادم کی فضا پیدا کی اور ایک ری ٹوئٹ کیا جس کا لب لباب یہ تھا کہ ”جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا فیصلہ حق میں نہ آنے پر جسٹس کھوسہ کو ایمر جنسی کی دھمکی دی “
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ”پوری قوم وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے! وزیراعظم نے توسیع کا درست فیصلہ کیا، سمری جن وزرا اور نئے جنرل “اٹارنی” سے سنبھلی نہیں گئی ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے، ”جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتا“ جیسے مضحکہ خیز جملے نے فوج کو نقصان پہنچایا۔



