پرویز مشرف قوم کے محسن ہیں، ان پرغداری کا مقدمہ چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے: فواد چودھری


وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔ پرویز مشرف ہمارے قومی محسن ہیں کیونکہ 1999 میں انہوں نے نوازشریف سے ہماری جان چھڑائی۔ پرویز مشرف اقتدار میں تھے تو لوگ لائن میں لگ کر سگار سلگانے کے لئے کھڑے ہوتے تھے۔

جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔ پرویز مشرف ہمار ے محسن ہیں کیونکہ انہوں نے 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی مکمل ہوجائےگی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اس مقدمہ میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا تھا لیکن پرویز مشرف کے وکیل اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔

Facebook Comments HS