سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عہدے سے ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی


صحافتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) بشیر میمن کو کیا وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی شکایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور اسلام آباد ایرپورٹ پر ایک واقعے کے دوران اے ایس ایف اہلکار وں کو امیگریشن ڈیسک پر بٹھانا چاہتے تھے، اس حوالے سے علی زیدی نے حکم بھی دیا تھا۔

آس ضمن میں وفاقی وزیر کے ترجمان عمر فاران نے کہا ہے کہ علی زیدی نے وزیراعظم عمران خان سے کسی شخص کی شکایت نہیں لگائی بلکہ سسٹم کی بات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی کے پاسپورٹ پر ایگزٹ مہر لگائی گئی، وفاقی وزیر نے رش ختم کرنے کیلئے مزید امیگریشن ڈیسک کھلوائے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آج اپنی سروس سے استعفیٰ دیدیا اور موقف اختیار کیا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے قریب پوسٹنگ نہ دینے کا مطلب ناراضی کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ میں نوکری سے استعفیٰ دے دوں، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔

گزشتہ دنوں بشیر میمن کی جگہ نوازشریف کے خلاف جے آئی ٹی (تحقیقاتی ٹیم) کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).