ڈان اسلام آباد کے دفترکے گھیراؤ پر بلاول بھٹو کی سخت مذمت


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میڈیا پر دباؤ ڈالنا اورڈکٹیٹ کرنا جمہوری اصولوں کےمنافی ہے۔

لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈان اسلام آباد کے دفترکے گھیراؤ کی مذمت کی، اور کہا کہ احتجاج کے نام پر کسی کوبھی آزادی صحافت پرحملےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل آزادی صحافت پرحملہ آور ہے، یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے جمہوری، بنیادی انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی تک سلب کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ایک گروپ نے آکر میڈیا ہاؤس کا راستہ بند کر دیا، حکومت تماشہ دیکھتی رہی، یہ گھیراؤ میڈیا کی آواز دبانےکا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ حکومت گھیراؤ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ پیپلز پارٹی ان فاشسٹ ہتھکنڈوں کی مزاحمت میں صحافی براداری کے ساتھ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).