آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر کمیشن بنایا جائے تو بیان دینے کے لئے تیار ہوں: پرویز مشرف


سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکا ہوں۔ میرے اوپر آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں، میرے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری نظر میں مجھ پر آئین شکنی کا کیس بے بنیاد ہے۔ عدالت میں میر ے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جارہا۔ میری طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میرا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ میں چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھ کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکا ہوں۔ میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو اس کیس میں میری بات سنے اور دیکھے کہ میری کیا حالت ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کمیشن کی بات کو سنا جائے۔ مجھے امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اس کیس میں میری شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ کیس میں زیادتی ہو رہی ہے اور انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا جا رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).