افشاں لطیف عورت کے نام پر لعنت ہے: صوبائی وزیر اجمل چیمہ
صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے کہاہے کہ افشاں لطیف جھوٹ بول رہی ہے۔ یہ عورت کے نام پر لعنت ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اجمل چیمہ نے کہا کہ میں افشاں لطیف کے ساتھ بیٹھوں گا اور بہت اچھی طرح بیٹھوں گا اور عدالت میں بیٹھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس عورت کےساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔ عورت ایک ماں ہے لیکن جب وہ ایسی باتیں کرتی ہے اور غلط الزامات لگاتی ہے تو اس پر حرف آتا ہے ۔
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف نے اجمل چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں ایک مخیر شخص نے میرے کہنے پر مسجد بنائی لیکن اجمل چیمہ نے مسجد پر اپنے نام کی تختی لگا لی۔ انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ نے مجھ سے کہا کہ کم سن بچیوں کی شادیاں کردی جائیں جس کے تمام اخراجات میں خود کروں گا۔
افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ بچیاں شادی کے بعد اپنے گھر نہیں جانا تھیں بلکہ ان کو کاشانہ ہی میں رہنا تھا جس پر میں نے انکار کیا۔ افشاں لطیف نے کہا کہ یہ شخص میر ے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتا؟ جب کسی پروگرام میں بلایاج اتا ہے تو یہ انکار کر دیتا ہے۔


