آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں: وفاقی وزیر فیصل واڈا


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں کہ آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ اسمبلی میں ایک ملزم آتا ہے اور دوسرے ملزم کی بات کرتا ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ثابت ہوا ہے کہ نواز شریف ایک بار پھر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت میں شامل لوگوں پر الزامات ہیں تو ہم نے تو کسی ادارے کونہیں روکا، ہمارے پاس کوئی سیف الرحمان نہیں ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے اور ہم مریم نواز کا نام کسی بھی صورت ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).