2020 کے سال میں بہت سی تبدیلیاں آئیں گی: منظور وسان
پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں قومی منظر پر بہت سی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ 2020میں بہت سے تبدیلیاں رونما ہوں گی جب کہ نواز شریف ملک ضرور آئیں گے مگر ان کی واپسی جلد ممکن نہیں ہے۔ منظور وسان آمدن سے زائداثاثوں کی نیب انکوئری میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2020 ء خطرناک سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے۔
نواز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے، وہ 2020ء میں وطن واپس آئیں گے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کیس سندھ کا ہے، وہ جلدی باہر جانے کیلئے تیار نہیں، سندھ میں کیس کا منتقل ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے۔ ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔


