آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ میری ریٹائرمنٹ سے قبل آ جائے گا: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ


سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا تفصیلی فیصلہ میری ریٹائرمنٹ سے پہلے آجائے گا، تبدیلی وہی لاتے ہیں جو رسک لینے کیلئے تیار ہوتے ہیں، معزز پیشے سے وابستہ افراد کو خود احتسابی کےعمل سے گزرنا ہو گا۔ اسلام آباد میں سستے فوری انصاف سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ واقعہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ یہ واقعہ رونما نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سوال کیا گیا کہ ’’آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ کب تک آئے گا؟‘‘ اس کے جواب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ سے قبل تفصیلی فیصلہ آ جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).