پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جا رہا ہے: حامد خان


آئینی ماہر حامد خان نے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جا رہا ہے۔ اگر ہم ایک دوسر ے پر الزام تراشی کرتے رہے تو ہمارے پاس بھی کہنے کی بہت سی چیزیں ہیں اورڈاکٹرز کے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہیں۔ اینکر کے بار بار کہنے پر حامد خان نے پی آئی سی واقعہ میں ملوث وکلا کی مذمت نہیں کی ۔

نجی نیوز چینل 92 پر گفتگو کرتے ہوئے حامدخان نے کہا کہ اس سانحہ کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنا ہوگا اورجوڈیشل انکوائری کے بعد بھی اس کا کوئی نہ کوئی حل ہی تلاش کرنا ہو گا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ جو دکھایا گیا ہے، اس میں سارا روز وکلا پر ڈالا گیا ہے لیکن ہمارے خیال میں جتنا قصور وکلا کا ہے، اتنا ہی قصور ڈاکٹرز کا بھی ہے اور اس سے بڑھ کر انتظامیہ کا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے بعد جن جن کا قصور ہو گا، ان کی مذمت کی جائے گی ۔ حامد خان نے کہا کہ یہاں بہت سا یک طرفہ بیانیہ بھی چل رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).