پانچ وقت نماز پڑھیں یا اپنا تبادلہ کرا لیں: آر پی او بہاولپور کے احکامات


ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور ریجن فیاض احمد نے اپنے ماتحت افسروں کو حکم کو دیا ہے کہ وہ روزانہ پانچ وقت نماز ادا کیا کریں یا پھر اپنا تبادلہ کرا لیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ دنوں ماتحت افسروں سے خطاب کے دوران کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کے مطابق آرپی او فیاض نے اپنے ماتحت افسروں کو سختی سے حکم دیا ہے کہ وہ یا تو پنجگانہ نماز کی ادائیگی شروع کر دیں یا پھر کسی اور ریجن میں اپنا تبادلہ کرا لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).