پی آئی سی کے دفاع کی ذمہ داری شہبازشریف پر عائد ہوتی ہے: فیاض الحسن چوہان


پی آئی سی کا دفاع کرنا شہبازشریف کی ذمہ داری تھی؟ صحافی کے سوال پر فیاض الحسن چوہان نے بار بار اثبات میں جواب دیا۔

کچھ روز قبل وکلاء نے لاہور کے ہسپتال پی آئی سی پر حملہ کیا اور ہسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹرز سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے اور نتیجے میں کئی مریض طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان بھی موقع پر پہنچے اور انہیں بھی وکلاءکی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی سی پر وکلاءکے حملے کی نہایت حیران کن منطق بیان کی۔ صحافی فہد حسین نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ ”پچھلے ہفتے پی آئی سی کا دفاع کرنے کی ذمہ داری شہبازشریف کی تھی؟“ فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر جذباتی ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بالکل، جنہوں نے چالیس سال اس ملک کے اداروں کی لٹیا ڈبوئی ہے، دس سال سے ینگ ڈاکٹرز خجل ہو رہے ہیں، ان کے مسائل حل نہیں کر سکے۔ کے پی کے میں ہماری حکومت پہلی مرتبہ آئی اور ہم نے ایک سال میں ینگ ڈاکٹر ز کے مسائل حل کر دیئے۔ شہبازشریف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے اداروں کو ٹھیک نہیں کیا۔ پچھلے چالیس سال سے ادارے تباہ کرنے کے بعد آپ کہہ رہے ہیں یہ ماضی کی بات ہے۔“ فیاض الحسن چوہان کے جواب پر صحافی بار بار اپنا سوال دہراتے رہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بار بار اثبات میں جواب دیا۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).