وفاقی وزیر مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر گرفتار


وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ آج (پیر کو) پاکستان سے میلبورن آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا۔ سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے جس کے باعث میلبورن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Facebook Comments HS