پاکستان کسی بھی سطح پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ شاہ محمودقریشی


وزیراعظم عمران خان ملائیشیا میں ہونے والے کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملائیشیا نہیں جارہے اور پاکستان کسی بھی سطح پر اس سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

کوالالمپور میں پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے لیڈروں کی کانفرنس ہونی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کرنی تھی لیکن انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کرنی تھی لیکن وہ بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملائیشیا اور ترکی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے بات چیت کی ہے اور کل رات مہاتیر محمد سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اس سمٹ کے بعد سعودی عرب اور ملائیشیا سے بات کرے گا اور ہماری کوشش ہے کہ مسلم امہ تقسیم نہ ہو۔ ذرائع دفترخارجہ کے مطابق پاکستان مسلم امہ کو اکٹھارکھنے کے لئے اس سمٹ میں شرکت نہیں کررہا۔
بشکریہ نوائے وقت۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).