پی سی او ججز اور این آر او زدہ سیاستدانوں کو کب پھانسی ہو گی؟ فیصل واوڈا


وفاقی وزیر برائے آبپاشی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف کا فیصلہ ہو سکتا ہے تو اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کا فیصلہ کب ہو گا۔ مجرم نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحثیت پاکستانی مشرف سے متعلق فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ مشرف کو سزا ہو سکتی ہے تو اس وقت کے پی سی او ججز کو کب پھانسی ہو گی؟ اس وقت کے این آر او زدہ سیاستدانوں کو کب پھانسی ہو گی؟

Facebook Comments HS