ججوں کی آپس کی لڑائی میں آرمی چیف کو غدار کہہ دیا گیا: سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر


سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے کی وجہ ججوں کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں ہمارے آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا۔ صدر آرڈیننس کے ذریعے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیں۔

نجی ٹیلی ویژن جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں سزا پہلے دی گئی، فیصلہ بعد میں آیا، ایسا دنیا میں کہیں پر بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خود خصوصی عدالت کے ججوں نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا ہے ۔

عرفان قادرکا کہناتھا کہ سپریم کورٹ فوری طور پر سوموٹو لیکر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کوکالعدم قرار دے اور صدر پاکستان اس فیصلے پر فوری آرڈیننس لے کر آئیں اور فیصلے کو کالعدم قراردیں۔ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ججو ں کی لڑائی ہے جس میں ہمارے آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا۔

Facebook Comments HS