معزز ججز کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دینے کا بیان نامناسب ہے: سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد


سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ وسیم نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر فروغ نسیم کی جانب سے معزز جج کے لیے ذہنی طور پر ان فٹ ہونے کے بیان کو بھی نامناسب قرار دیا۔

مذکورہ پروگرام میں قانونی ماہرین اعظم نذیر تارڑ، یاسین آزاد اور سلمان اکرم راجا نے بھی جسٹس وقار کے لیے نامناسب الفاظ کے استعمال اور حکومت کی جانب سے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے فیصلے کی مخالفت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).