احسن اقبال کو بابر یعقوب کو بطور چیف الیکشن کمشنر قبول نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا؟ طلعت حسین


سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے ایک مخصوص شخص کی مخالفت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر احسن اقبال کی گرفتاری کی بنیادی وجہ بیان کرتے ہوئے طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ قیادت کا یہ فیصلہ کہ بابر یعقوب بطور چیف الیکشن کمشنر کسی طور قبول نہیں، احسن اقبال کی گرفتاری کی بنیادی وجہ بنا۔

خیال رہے کہ بابر یعقوب فتح محمد اس سے قبل الیکشن کمیشن میں بطور سیکرٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین نے الزام عائد کیا کہ وہ ترین زدہ (جہانگیر ترین کا آدمی) اور ہر اصولی فکر سے آزاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ اب شرم کا باریک سا پردہ بھی نہیں ہو گا، ٹھوک کر سیاسی بلیک میل ہو گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پیر کے روز نارووال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا جہاں سے انہیں شام کے وقت گرفتار کرلیا گیا ۔ احسن اقبال کو منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments