لاہور میں ایف آئی اے کا مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ


وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے چھاپا مارا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کا مقصد ماڈل ٹاؤن سے مواد کو قبضے میں لینا ہے جبکہ ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں پرویز رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں ن لیگ رہنما عطا تارڑ کو کل طلب کر رکھا ہے جبکہ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments