علیم خان کی گرفتاری فرمائشی تھی : حامد میر


سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ حامد میر نے دعویٰ کیا کہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف نیب زبردستی کا کیس بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کچھ گرفتاریاں فرمائشی بھی ہوتی ہیں تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ نیب صرف اپوزیشن کے رہنماو ں کو گرفتار کر رہا ہے۔ حکومت گرفتاریوں میں توازن قائم کرنا چاہتی ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نیب کو کنٹرول کر رہی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ پنجاب سے علیم خان کو گرفتار کیا گیا، وہ فرمائشی گرفتاری تھی۔ ایک میانوالی کے وزیر کو گرفتار کیا گیا، وہ بھی فرمائشی گرفتاری تھی، ان دونوں کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخواہ سے بھی فرمائشی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ پتا نہیں اب ان سے کون ناراض ہے۔ کچھ اہم شخصیات بھی حکومتی فرمائش پر گرفتار ہوں گی۔

حامد میر نے کہا کہ اسد قیصر جب سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی تھے تو انہوں نے اسمبلی میں چھوٹے لیول کے ملازمین کو بھرتی کیا تھا۔ اب ان پر کیا کیس بن سکتا ہے؟ انہوں نے ن لیگ کی سیاست کے بارے بتایا کہ مسلم لیگ ن کنفیوژ ہے۔ اس کو کچھ لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بے وقوف بنانے والے بندے بندے میں فرق ہے۔ اگر بڑا اہم آدمی بے وقوف بنائے تو پھر بندہ بے وقوف بن جاتا ہے۔حامد میر کے مطابق احسن اقبال نے مشرف کے خلاف فیصلے کی سپورٹ کی اس لیے گرفتار ہوئے۔ شہبازشریف، اور مریم نوازخاموش ہیں کیوں کہ وہ سمجھدار ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments