جاوید اقبال لابنگ کر کے چیئرمین نیب بنے


سینئر تجزیہ کار حامد میں نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال لابنگ کے ذریعے آئے۔ تفصیل کے مطابق حامد میر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اقبال لابنگ کر کے چیئرمین نیب بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی جاوید اقبال کے خلاف تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کے خلاف تھے۔ دونوں کو دباؤ میں لا کر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنایا گیا۔

حامد میر نے کہا کہ ایک شخص کا چیئرمین نیب کے ساتھ تعلق ہے جس کے خلاف میں کافی پروگرامز بھی کر چکا ہوں۔ جس سے سب واقف ہیں۔ تو نیب کس طرح احتساب کر سکتی ہے۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے حکومت نے نیب کو اپنے من پسند افسروں سے بھرا ہوا ہے۔ نیب کی حراست میں رکھے گئے لوگوں کے بارے میں انوسٹی گیشین جرنلسٹس کو ایکشن میں آنا ہوگا۔

حامد میر نے مزید کہا کہ مجھے کرپشن کے خلاف سیمینار میں دعوت دی گئی، جس کو میں نے یہ کہ کر ٹھکرادیا کہ نیب کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت نہیں کر سکتا کیونکہ نیب کرپشن کو پروموٹ کرتی ہے، ختم نہیں کرتی۔

Facebook Comments HS