سمیرا عزیز ایک سعودی میڈیا خاتون اور پہلی سعودی اردو ناول نگار


تفصیلات کے مطابق سمیرا عزیز ایک سعودی خاتون ہیں۔ وہ سعودی عرب میں 24 جون 1976 میں پیدا ہوئی۔ سمیرا عزیز نے اپنی زندگی میں کافی جدوجہد کی ہے اور آخر کار انہوں نے وہ مقام حاصل کر لیا جس کی ان کو امید تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں میڈیا کے شعبے میں بہت سارے کام کئے ہیں، جیسے وہ ایک صحافی، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ریڈیو کی اینکر، رائٹر اور ایک اچھی اسپیکر ہیں۔

سمیرا عزیز ایک کاروباری خاتون ہیں اور وہ سمیرا عزیز گروپ اور سمیرا عزیز انٹرٹینمٹ کی مالک ہیں۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں اردو ناول لکھا اور بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری میں پروڈکشن ہاوس کھولا۔ انہوں نے اپنے کام سے 2016 میں بہترین خاتون ہونے کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا۔ سمیرا عزیز کے ناول کا نام تھا رشتہ بدل بھی جاتے ہیں۔ انہوں نے عورتوں کے حقوق کے لئے بھی بہت کام کیا ہے اور بہت سارے مضامین انگلش اور اردو زبان میں لکھے ہیں۔

سمیرا عزیز نے بہت سارے سوشل فارم اور ایونٹ میں حصہ لیا ہے اور ہر جگہ انہوں نے سعودی عرب کی اچھائی کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے ان کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں میں جلد ہی گھل مل جاتی ہیں۔ سمیرا عزیز نے سعودی عرب کا سب سے بڑا اجتماع حج بھی کور کیا ہے۔ سمیرا عزیز نے پرنسس کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

عورتوں کے حقوق کے لئے سمیرا عزیز کی جدوجہد جاری ہے اور وہ ہمیشہ عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرتی رہیں گی۔

Facebook Comments HS