فواد حسن فواد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، انہیں سیاسی مقاصد کے تحت قید رکھا جا رہا ہے: حامد میر


سینئر صحافی واینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف نیب کو کوئی ثبوت نہیں ملے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فواد حسن فواد کو حراست میں لئے ہوئے ڈیڑھ سال ہو گیا۔

پاکستان کی انتہائی معتبر شخصیت نے بتایا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ میں نے پوچھا تو پھر انہیں ابھی تک جیل میں کیوں رکھا ہے جس پر جواب ملا کہ انہیں سیاسی مجبوری میں جیل میں رکھا ہوا ہے اگر اسے چھوڑ دیا گیا تو سب کو معلوم جائے گا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف بے گناہ ہیں۔

Facebook Comments HS