اداکارہ وینا ملک نے نام لئے بغیر بلاول بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی ٹویٹس کی بارش کر دی
معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ سندھ کا ایک معصوم بچہ جو نہیں جانتا کہ اسے دلہا بننا ہے یا دلہن، وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ وینا نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں جواب دینے پر چوڑیاں توڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ وینا ملک نے کسی کا نام نہین لیا لیکن ان کی نشست و برخاست کے رموز جاننے والے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر نازیبا چھینٹے کسے ہیں۔ وینا ملک نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ "رات گئے کے خیالات” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جس کی ضرورت اس لئے نہین تھی کہ ٹویٹس کا طرز بیان خود ہی بتا رہا ہے کہ یہ کب لکھی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے کسی کا نام لئے بغیر لکھا ہے کہ سندھ کا ایک معصوم بچہ جسے پتہ تک نہیں کہ وہ دولہا بنے گا یا دلہن، وہ وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہا ہے۔
بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ ”پیپلز پارٹی کی حکومت میں اس حکومت کے وزیر نے بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے امریکہ سے آنے والی ٹیم کو 70 صفحات پر مبنی ایک رپورٹ دے کر کہا آپ تحقیقات کرلو لیکن آپ کی رپورٹ یہی ہونی چاہیے کچھ ردو بدل کرنی ہے تو بس وہ کر سکتے ہو۔ اب ذرا سوچئے! بے نظیر کے اصل قاتل کون ہیں؟“
وینا ملک نے مزید کہا کہ ”پاکستان بننے سے لیکر اب تک کسی آرمی چیف، نیوی چیف یا ائیر چیف کا بیٹا یا بھائی چیف نہیں بنا جو بھی بھرتی ہوتا ہے، قابلیت کے مطابق پوسٹ حاصل کرتا ہے جبکہ ملک کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں اور سرے محل بنانے والوں کی تین تین نسلیں پیراشوٹ سے سیدھا پارٹی چئیرمین کی کرسی پر گرتے ہیں“
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وینا ملک نے لکھا کہ ”ملک میں آئینی بحران ہے، ملک خطرے میں ہے۔ بلاولہ بھٹو زرداری۔ اپنا رائٹر بدل لو یہ سب الفاظ تمہارا پاپی پاپا لاکھ بار بول چکا، ملک کو اتنا لوٹنے کے باوجود پاپا اور بلو بیٹی دونوں کا ایک ہی رائٹر ہے۔ آخر اتنی دولت قبر میں لےکر جانی ہے؟ اب بولی تو میں نے تمہاری چوڑیاں توڑ دینی ہیں!
سوشل میڈیا پر عوام کی ایک بڑی تعداد وینا ملک کے ان misogynistic خیالات پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔






