دوران زچگی خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی نرس کو گرفتار کر لیا گیا
شیخوپورہ میں دوران زچگی خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی نرس طاہرہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخوپورہ کے سنبل ہسپتال میں کام کرنے والی نرس نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ دوست کے کہنے پر دورانِ زچگی ویڈیوز بناکر اسے دیتی تھی۔ نرس نے بتایا کہ اس کے دوست نے اس کی غیر اخلاقی تصاویر بنا رکھی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کرتا تھا اور اسی کے مجبور کرنے پر اس نے ویڈیوز بنا کر اسے دیں۔
دوسری جانب ملزم زمان ڈوگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وہ ابھی تک مفرور ہے۔ یاد رہے کہ سپتال میں دوران آپریشن خواتین کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ تفصیل کے مطابق شیخوپورہ ہسپتال کا عملہ دوران آپریشن خواتین کی ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتا ہے۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے زچگی آپریشن کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں ہیں۔ قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میلنگ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے شیخوپورہ ہسپتال کو سیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہسپتال کا سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب متاثرہ خواتیں نے بھی ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی خواتین کی ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کیا جا تا رہا ہے۔ اس سےقبل فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے کلاقہ چن ون روڈ پر واقع لیوائز سٹور کے منیجر رضوان اور سویپر نے خواتین کے ٹرائی روم میں مبینہ طور پر کیمرہ نصب کر کے خواتین کی خفیہ ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا.


