حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں؟


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر شخصیات کی آڈیو کالز اور ویڈیوز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں حالیہ اضافہ حریم شاہ کی اپنی تصاویر ہیں جن میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی گود میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی 3 تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں ایک شخص کی گود میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جس کمرے میں یہ تصاویر بنائی گئی ہیں اس میں 3 مزید افراد کی موجودگی بھی ظاہر ہو رہی ہے۔ بظاہر یہ کسی ہوٹل کا  کمرہ ہے اور میز پر رکھی اشیا سے مے نوشی کی دعوت کا اشارہ ملتا ہے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں حریم شاہ کے علاوہ کسی بھی شخص کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ ٹک ٹاک سٹار جس شخص کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں اس کے چہرے پر ایموجیز لگا کر اس کا چہرہ چھپا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے ہفتہ کے روز حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی ، انہوں نے حریم شاہ کی سامنے آنے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حریم شاہ سے متعلق اور بہت کچھ بھی سامنے لائیں گے۔

بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ہونے والی ایک ویڈیو کال کا سکرین شارٹ بھی شیئر کیا اور دھمکی آمیز لہجے میں کہا ’حریم شاہ ! حکومتی نمائندوں کے خلاف اپنی زبان درازی اور بلیک میلنگ بند کرو، ورنہ میں وہ تمام راز فاش کردوں گا جن کو راز ہی رہنے دینے کیلئے تم مجھے وڈیو کالز کر رہی ہو۔‘

یہ تو واضح نہیں ہے کہ حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں لیکن چہرہ چھپانے کے باوجود دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بڑی توند والا آدمی ہے اور بھولا ریکارڈ بھی خاصا صحت مند شخص ہے، کیا یہ شخص بھولا ریکارڈ ہے؟ اس حوالے سے حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments